ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی عمارہ عامر خٹک نے ابیٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج لے لیا ۔37 سالہ عمارہ عامر خٹک خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والی ڈی ایم جی آفیسر عمارہ خٹک کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں پنجاب یونی ورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت کا شعبہ اختیار کیا۔ 34ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی عمارہ عامر خٹک نے سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد دو ہزار چھ میں ملازمت شروع کی۔ ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد عمارہ خٹک ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر لاہور اور حیدر آباد ،ڈپٹی سیکریٹری ریگولیشنز خیبر پختونخوا ،ڈائریکٹر ریلیف آپریشنز پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ایڈیشنل کمشنر ہزارہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































