واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ونسنٹ اسٹیورٹ نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کو کامیاب قرار دیا ہے۔امریکا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ونسنٹ اسٹیورٹ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن سے پرتشدد واقعات میں کمی آئی اور امکان یہ ظہر کیا کہ یہ کارروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔ونسٹ اسٹیورٹ نے کہا کہ مستقبل میں اسلام آباد کو دہشت گردوں، فرقہ وارانہ عناصر اور علیحدگی پسندوں سے داخلی خطرات کا سامنا رہے گا۔ داعش خراسان چیپٹر اور القاعدہ کا برصغیر چیپٹر اسلام آباد کے لیے اہم خطرہ رہے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے اور ایٹمی پروگرام کو انتہاپسندوں سے لاحق خطرات سے آگاہ ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر ان کا کہنا تھا گذشتہ برس کے آخر میں اعلیٰ سفارتی سطح کے رابطوں کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات میں کمی آئی ہے۔ لیکن بھارت میں کسی دہشت گرد حملے کی صورت میں کشیدگی پھر بڑھ سکتی ہے
ضرب عضب اور کراچی آپریشن کامیاب، آگے بھی جاری رہیں، ونسنٹ اسٹیورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































