اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2025ءمیں دنیا کی 25مستحکم طاقتوں میں شامل کرنا ہے ، ہمارے گریجویٹس کو نوکریا ں تلاش کرنے کی بجائے تخلیق کرنی چاہیں ، پاکستانی خواتین سوشل انٹر پرائزز میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں ، حکومت دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ احسن اقبال نے بدھ کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نئی نسل بیرون ممالک سے واپس آکر کام کرنا چاہتی ہے پلاننگ کمیشن کا ینگ فیلو ڈویلپمنٹ پروگرام اس کی مثال ہے ہمارے گریجویٹس کو جابس تلاش نہیں کرنی چاہیے بلکہ تخلیق کرنی چاہیے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں ہر وقت پاکستان کے حالات پر تنقید نہیں کرنی چاہیے رواں سال کا پاکستان تین سال کے پاکستان سے بہت بہتر ہے موجودہ حکومت ملک کے مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے حکومت دور دراز علاقوں کی ترقی میں سنجیدہ ہے حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کئی سکیمیں متعارف کرائی ہیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا عالمی میڈیا موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کررہا ہے ہمارے ہاں میڈیا میں جو کچھ دکھایاجارہا ہے حالات اس سے یکسر مختصر ہیں حکومت کو مشکلات درپیش ہیں تاہم حکومت ہتھیار ڈالنے کی بجائے ان مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہی ہے۔
حکومت دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے، احسن اقبال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری



















































