اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی نواز فلم زیادہ نہیں چلنے والی، اس کے ڈائریکٹر باہر بیٹھے ہوئے ہیں، بھارت نے ڈیوڈ ہیڈلے کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا، بھارت کے بجائے پاکستان کو اس سے تفتیش کرنی چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلے ملتان کا رہنے والا تھا، جسے بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے ٹریننگ دی اور استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارت کو بمبئی حملے پر 48 سوالات بھیجے لیکن ان کا جواب نہیں دیا گیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے عزیربلوچ کے خلاف کارروائی کی اوراس کے ریڈوارنٹ بھی جاری کرائے، فریال تالپور کے ملک سے باہر جانے پر پابندی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں میں اپنے وکیل کے ساتھ عدالت پیش ہوں گا اور مقدمہ لڑوں گا۔
مودی نواز فلم زیادہ نہیں چلنے والی، رحمان ملک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































