اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہم سٹریٹیجک خطے میں واقع ہے ، ترقی کیلئے قائد اعظم کے قول پر عمل سے پاکستان کیلئے کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ قومی لائحہ عمل سے متعلق ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی بینک کا پہلا صدر ہوں جو غریب ملک میں پیدا ہوا، ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کےلئے بہت اہمیت رکھتاہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان پر کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے ،ویت نام میں بھی نجی سرمایہ کاری سے ترقی کو فروغ ملا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت زیادہ توجہ دی ،پاکستان سے بھی تعلیم ، صحت اور روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے ، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوشش بہت اہمیت رکھتی ہے اور پاکستان مستقبل کے درست راستے پر چل رہا ہے
ترقی کیلئے قائد اعظم کا قول پاکستان کےلئے بہت اہمیت رکھتاہے ،سربراہ عالمی بینک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































