واشنگٹن (نیوزڈیسک)دہشت گردی کےخلاف آپریشن سیاست سےپاک اور متنازع نہیں ہوناچاہیے، دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخلاف مضبوط موقف رکھنے والی سیاسی جماعتوں کوانتقامی کارروائیوں پرتحفظات ہیں۔بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس تھک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کےخلاف مقدمات قائم کرناغلط اورخطرناک ہے۔اس سے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت مجروح ہورہی ہے۔حکومت مخالفین کوسیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہے نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں کااتفاق ہے تاہم نیشنل ایکشن پلان کے بیشترحصوں پر اب تک عمل نہیں ہواہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بھی کارروائیاں ہونی چاہیے۔بلاول کاکہنا تھا کہ ملک کے سب سےبڑےصوبےبلوچستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہے۔کراچی آپریشن ہم نے شروع کیاجس سےجرائم کی کمی ہوئی اور اسی آپریشن کے نتیجے میں لیاری سےگینگ وارکاخاتمہ ممکن ہوا اور امن قائم ہوا۔انہوں نے خبردار کیا کہ انسداددہشت گردی قوانین کی آڑمیں سیاسی مقدمات کےنتائج خطرناک ہونگے
نیشنل ایکشن پلان کے بیشترحصوں پر اب تک عمل نہیں ہوا ، بلاول
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































