جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

بھارتی وزیر دفاع نے سیاچن سے فوجوں کے انخلاء کے تاثر کو مسترد کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2016 |

وشاکھاپٹنم/نئی دہلی ( نیو زڈیسک ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے سیاچن پر برفانی تودے تلے دب کر 10فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سے سے فوجوں کے انخلاء کے تاثر کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاچن سے فوجیوں کا انخلاء کسی مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتا،دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر فوجوں کی تعیناتی کا فیصلہ ملک کی سلامتی پر مبنی ہے ، برفانی تودے کی زد میں آکر 10 فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقومی میری ٹائم کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوہر پریکر نے کہاکہ سیاچن میں برفانی تودے کی زد میں آکر 10 فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے تاہم سیاچن سے فوجیوں کے انخلاء کی تجویز مناسب نہیں ہے ۔سیاچن کو ’’ امن کے پہاڑ‘‘ میں تبدیل کر نے کی تجویز بارے ایک سوال کے جواب میں منوہر پریکر نے کہا کہ سیا چن پر فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ملک کی سلامتی پر مبنی ہے، بہتر سہولیات کے باعث حالیہ برسوں میں سیاچن پر انسانی جانوں کے ضیائع میں کمی واقع ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم گلیشئر کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں متعدد فوجیوں کو کھو چکے ہیں ۔ گزشتہ چند سالوں میں انسانی جانوں کے ضیائع میں کمی آئی ہے ۔ سیاچن میں دس فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ایک قدرتی امر تھا۔ فوجیوں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی بھی اہلکار کی زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے 2005 میں دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ کو ایک امن پہاڑ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…