کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جمہوری حکومت نہیں بادشاہت کرتے ہیں ٗ پی آئی اے کامعاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ٗدونوں بھائی خود ہی فیصلے کرتے ہیں ٗچھوٹے صوبوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے‘ چھوٹے صوبے گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں ٗناسب حصہ نہیں ملتا ٗامن و امان کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ حالات کی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے۔بلوچستان روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے کے مسئلے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نوازشریف اگرمسئلے کو صحیح طرح ہینڈل کرتے تو آج یہ نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا، ڈیڈ لاک نواز حکومت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے لہذا اب مسئلہ حل کرنا بھی ان کی ہی ذمہ داری ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، دونوں بھائی کسی کواعتماد میں لئے بغیر خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں، ان کی وجہ سے ہی ملک کے دیگر حصوں میں پنجاب کے خلاف نفرت بڑھتی ہے، سی پیک منصوبے پر تمام لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سی پیک کے نام پر 44 ارب کے قرضے لئے ہوئے ہیں جس میں سے 80 فیصد رقم توانائی کے منصوبوں کے لئے ہے، حکومت نے عوام پر 51 فیصد سیلز ٹیکس لگایا ہوا ہے، نواز شریف کے عوامی منصوبوں میں ذاتی فائدے ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے‘ چھوٹے صوبے گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں مگر ان کو مناسب حصہ نہیں ملتا۔عمران خان نے کہاکہ امن و امان کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ حالات کی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اور پولیس جیتے گی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کے ضمنی الیکشن میں ضرور شرکت کرے گی۔ پارٹی کی پوزیشن بہتر کر رہے ہیں۔
پی آئی اے کامعاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا ٗ عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































