لاہور: وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹروریل کا منصوبہ عام آدمی کو جدید، باوقاراورعالمی معیارکی سفری سہولتیں فراہم کرے گا جب کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پرتنقید کرنے والے ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ سو ل سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سرکاری حکام کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بذریعہ وڈیو لنک کیا۔ اجلاس کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے حاصل کی جانے والی اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے میٹرو ٹرین منصوبے کی راہ میں آنے والی اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے طریقہ کار اور ادائیگی مراکز میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پرتنقید کرنے والے ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو جدید، باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا، پنجاب حکومت نے اراضی کے معاوضے کے لئے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، معاوضے کی ادائیگی میں کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی، ادائیگی کے عمل میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے جب کہ تاہم اراضی کے مالکان کو گھروں سے مراکز تک لانے اور لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے اور اراضی کے مالکان کو آئندہ چند روز میں سوفیصد ادائیگی کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مالکان کو اراضی پر تعمیر شدہ عمارت کا معاوضہ ، کاروبار کے نقصان کا ازالہ اور رہائش کی منتقلی کے اخراجات کے طور پر اضافی رقم بھی دی جائے گی، معاوضے کی ادائیگی کے لئے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ ون ونڈو ادائیگی مراکزمیں خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں جہاں مکمل کاغذات اور تصدیق کے بعد اسی روز معاوضے کی ادائیگی کا چیک دیا جائے گا۔
ترقیاتی منصوبوں پرتنقید کرنے والے ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، شہبازشریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































