اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کراچی میں رینجرز کے غیر مشروط خصوصی اختیارات میں 4 فروری سے مزید تین ماہ کی توسیع سے متعلق سندھ حکومت کی سمری کی منظوری دے دی ، رینجرز کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی سمیت سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں اور مشتبہ افراد کو 90روز تک حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل ہو گا،رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری کر دیا جائے گا .تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے رینجرز اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری ارسال کی تھی جس میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل خصوصی اختیارات میں غیر مشروط طور پر توسیع کی سفارش کی کی گئی تھی ، وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی سمری کی روشنی میں رینجرز کو کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ4 کی ذیلی دفعہ3کے تحت مزید تین ماہ کے لئے اختیارات دینے کی سمری تیار کی اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کو منظوری کے لئے ارسال کی،ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے رینجرز اختیارات میں مزیدتین ماہ کی توسیع کی سمری کی منظوری دے دی اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری کر دیا جائے کیونکہ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت آج 3فروری(بدھ کی)رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی،واضح رہے کہ رینجرز اب کراچی میں دہشت گردوں ،جرائم پیشہ افراد سمیت سیاستدانوں کے خلاف بھی کارروائی کر سکے گی اور کسی بھی جگہ پر چھاپہ مار سکے گی جبکہ مشتبہ افراد کو 90روز تک حراست میں بھی رکھا جا سکے گا،اس سے پہلے رینجرز کے اختیارات میں 6دسمبر2015 سے دو ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
چوہدری نثارکااچانک ایسااقدام کہ سب حیران رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































