ساہیوال (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمدنوازشریف نے ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پراس منصوبے کوانتہائی تیزرفتاری سے آگے بڑھانے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی انتھک محنت اور رفتار کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف کی نگرانی میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جس رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے ،اسی رفتارسے کام کرناشہبازشریف کا خاصا ہے۔ماضی کی حکومتیں اگر اسی رفتار سے کام کرتی رہتیں تو آج ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس رفتار سے کام کرتے ہیں، وہ بے مثال ہے اور ساہیوال کول پاور پلانٹ جیسے منصوبے چین میں بھی اتنی رفتارسے نہیں لگائے جاسکے جس رفتار سے ساہیوال میں کام ہورہا ہے ۔چینی کمپنی کے صدروینگ وین ژونگ اورمنصوبے کے سی ای او سونگ تاچی نے بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی محنت اورعزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شہبازشریف کی ذاتی نگرانی کے باعث اس منصوبے نے مقرر مدت سے قبل کئی سنگ میل عبور کیے ہیں اورہمیں امید ہے کہ منصوبہ مقرر مدت سے قبل مکمل ہوگا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ساہیوال کول پاور منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ،چینی خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس رفتار سے منصوبے چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے جس رفتار سے پاکستان میں ہو رہے ہیں ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ہوتے ۔ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان میں بجلی کی قلت کیسے پیدا ہوئی کیونکہ ایک وقت تھا جب ہم بجلی بھارت کو ایکسپورٹ کرنے کافیصلہ کر چکے تھے ،گزشتہ حکومتوں نے بجلی کے منصوبوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دی لیکن ہماری حکومت اپنی دور حکومت کا نہیں سوچ رہی بلکہ پاکستان کیلئے آئندہ 25سال کا سوچ کر منصوبے لگا رہے ہیں اور جس رفتار سے منصوبے لگائے جار رہے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 70سالوں سے کوئلے سے فائدہ نہیں اٹھایا، 2018سے پہلے 3600میگاواٹ بجلی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس سے حاصل ہو گی ،دیا میر بھاشا ڈیم سے 4500میگاواٹ اورداسو منصوبہ 4320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گاجبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور چین کی مدد سے پاکستان میں منصوبے لگا رہے ہیں ،چین بھی اس بات کا اعتراف کرتاہے کہ جس تیزرفتاری کے ساتھ منصوبے پاکستان میں مکمل ہو رہے ہیں اس رفتار کے ساتھ چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے ،4,4سالوں میں مکمل ہونے والے منصوبے 2،2سالوں میں مکمل ہو رہے ہیں ،تیز رفتار منصوبے ہمارے لیے ایک مثال ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے پاکستانی عوام کاپیسے کو صحیح طرح استعمال کیاہے ،منصوبے بر وقت اور کم لاگت سے لگائے جار ہے ہیں ،3600میگاواٹ کے تین منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے ،منصوبے مکمل ہونے پر صرف بجلی کی قلت ہی پوری نہیں ہوگی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آ ئے گی ،ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی تعریف تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،اورنج لائن منصوبہ پاکستان کیلئے ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،جے ایف تھنڈر پاکستان اور چین کی مخلص دوستی کی بہترین مثال ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا لیکن ہم رکاوٹوں سے گھبراتے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان لو گوں کو جانتے ہیں جو اسمبلی میں موٹروے کی مخالفت کرتے تھے لیکن اب اس کی واہ واہ کرتے ہیں ۔
پاکستان میں جس تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں ،چین میں بھی نہیں ہوئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































