جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں جس تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں ،چین میں بھی نہیں ہوئے,نوازشریف

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

ساہیوال (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ساہیوال کول پاور منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ،چینی خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس رفتار سے منصوبے چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے جس رفتار سے پاکستان میں ہو رہے ہیں ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ہوتے ۔ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان میں بجلی کی قلت کیسے پیدا ہوئی کیونکہ ایک وقت تھا جب ہم بجلی بھارت کو ایکسپورٹ کرنے کافیصلہ کر چکے تھے ،گزشتہ حکومتوں نے بجلی کے منصوبوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دی لیکن ہماری حکومت اپنی دور حکومت کا نہیں سوچ رہی بلکہ پاکستان کیلئے آئندہ 25سال کا سوچ کر منصوبے لگا رہے ہیں اور جس رفتار سے منصوبے لگائے جار رہے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 70سالوں سے کوئلے سے فائدہ نہیں اٹھایا، 2018سے پہلے 3600میگاواٹ بجلی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس سے حاصل ہو گی ،دیا میر بھاشا ڈیم سے 4500میگاواٹ اورداسو منصوبہ 4320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گاجبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور چین کی مدد سے پاکستان میں منصوبے لگا رہے ہیں ،چین بھی اس بات کا اعتراف کرتاہے کہ جس تیزرفتاری کے ساتھ منصوبے پاکستان میں مکمل ہو رہے ہیں اس رفتار کے ساتھ چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے ،4,4سالوں میں مکمل ہونے والے منصوبے 2،2سالوں میں مکمل ہو رہے ہیں ،تیز رفتار منصوبے ہمارے لیے ایک مثال ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے پاکستانی عوام کاپیسے کو صحیح طرح استعمال کیاہے ،منصوبے بر وقت اور کم لاگت سے لگائے جار ہے ہیں ،3600میگاواٹ کے تین منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے ،منصوبے مکمل ہونے پر صرف بجلی کی قلت ہی پوری نہیں ہوگی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آ ئے گی ،ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی تعریف تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،اورنج لائن منصوبہ پاکستان کیلئے ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،جے ایف تھنڈر پاکستان اور چین کی مخلص دوستی کی بہترین مثال ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا لیکن ہم رکاوٹوں سے گھبراتے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان لو گوں کو جانتے ہیں جو اسمبلی میں موٹروے کی مخالفت کرتے تھے لیکن اب اس کی واہ واہ کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…