اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میرے دل کے قریب امن و خوشحالی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمدنواز شریف سے ملاقات کی ہے اورصوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کارروائی سے آگا ہ کیا ہے جبکہ اس موقع پر دونوں کے درمیان بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی ہے ، اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے راحیلہ حمید درانی کو سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے ،امید ہے راحیلہ درانی ایوان کو احسن انداز میں چلانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ،وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہو ر ہی ہے ، بہت جلد بلوچستان پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح پر امن صوبہ ہو گا ،وفاقی حکومت صوبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کو پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی طرح بنائیں گے ، پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے سفر کا اغاز ہو گا ، یہ بلوچستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے خوشحالی کا پیغام ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے اور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا ،اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔#/s#
بلوچستان میرے دل کے قریب امن و خوشحالی اولین ترجیح ہے، نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































