جہانیاں(نیوز ڈیسک) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کاارادہ نہیں ہے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی عوام کو ریلیف نہ مل سکے گا،چارسدہ واقعہ قومی سانحہ سکول بند کرنا حل نہیں ہے سکیورٹی فراہم کرکے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے،بھارت میں پٹھان کوٹ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل اور پاک بھارت مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،کراچی آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں کے علاقہ126دس آر میں سابق ایڈ ہاک جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر) چوہدری صغیر احمد ڈھلوں کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور امن وامان کا قیام دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی مشروط ہے باچہ خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کاحملہ قومی سانحہ ہے لیکن دہشت گردوں کے خوف سے سکول بند کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرکے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے،کراچی آپریشن بلامتیاز جاری رہنا چاہیے اور اس آپریشن کے راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پٹھان کوٹ کا وقعہ ایک گھناؤنی سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے ،حکومت مسئلہ کشمیر کے مستقل حل اور پاک بھارت مزاکرات کی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی انتہائی ناکافی اور اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اس کمی سے عوام کو کئی ریلیف نہیں مل سکتاعالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حساب سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خو ش آئند ہے اس فیصلے سے عوام میں جنرل راحیل شریف کے عزت و وقار میں اضافہ ہو اہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتے وقت آنے پر وہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔
سیاسی مستقبل کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ،جاوید ہاشمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































