اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین نے لازمی سروسز ایکٹ کی دھمکی بھی ہوا میں اڑا دی اور آج صبح 7 بجے سے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہتے ہیں پی آئی اے کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے۔پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین نے ہیڈ آفس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔جس پروزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں جوہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم کردی جائے گی۔مظاہرین صبح 10بجے جناح ٹرمینل پر دھرنا دے کر فلائٹ آپریشن مکمل بند کردیں گے۔ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ کہتے ہیں حکومت کوشش کرکے دیکھ لے پی آئی اے کا کوئی طیارہ نہیں ا±ڑے گا۔دوسری جانب وزیراعظم نے پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن ایوی ایشن ڈویڑن کومل گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے طیارے ہرصورت اڑیں گے،پائلٹس اوردیگرمتبادل عملے کا انتظام کرلیا ہے۔ پرریز رشید نےیقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم کا وعدہ ہے کسی ملازم کونہیں نکالاجائے گا ،لیکن ہڑتالی ملازمین کے پرکاٹ دیے جائیں گے۔ جوہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم کردی جائے گی۔ا±دھرترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے موجودہ ہڑتال سے پی آئی اے کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا، طیارے نہ اڑے تو ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو جائے گا۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا ملازمین اپنے اور ادارے کے مستقبل کا خیال کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن بند کرنے سے گریز کریں۔
جوہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم ، پرویز رشید،مظاہرین کہتے ہیں ہڑتال ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































