اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چودھری سرور، نعیم الحق، شیریں مزاری اور عارف علوی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کے تحفظات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 فروری کو عوام کے معاشی استحصال اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف ملک گیر مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔ 6 فروری بروز ہفتہ کو حکومتی پالیسیوں خصوصا گیس ٹیکس، اورنج ٹرین منصوبے اور غیر شفاف نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ کرنے اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کی تفصیلات سے کل میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غریب عوام کو غلط حکومتی پالیسیوں کا نشانہ نہیں بننے دے گی۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے لائی گئی ہے۔ ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس لگانا نا انصافی ہے۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ جائیں گے۔ اورنج ٹرین منصوبہ کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے متاثر ہونے والی کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک وزیر کا گھر بچانے کے لیے روٹ میں تبدیلی کی اور کچی آبادی کے غریب مکینوں کو تباہ کر دیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…