اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے میں خصوصی عدالت کے احکامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے شریک ملزمان کے طور پر تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے بیانات رواں ہفتے ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔ 7 فروری کو سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان دبئی میں ریکارڈ کیا جائے گا ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے رواں ہفتے عبدالحمید ڈوگر سمیت دیگر افراد کے بیانات ریکارڈ کرے گی ۔ عبدالحمید ڈوگر کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا تھا اس لئے ایف آئی اے کو چونکہ قانونی طور پر اب سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کا بیان ریکارڈ کرنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ہے اس لئے ان کا سابق ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب سے سابق وزیر اعظم بیان ریکارڈ کرانے کے لئے حامی بھر چکے ہیں پرویز مشرف اور زاہد حامد اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔
مشرف غداری کیس ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان دبئی میں ریکارڈ کیا جائے گا , ذرائع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































