اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سیاسی جنگ‘‘ قومی اسمبلی میں پہنچنے کے امکانا ت پیدا ہو گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’سیاسی جنگ‘‘ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پہنچی گی، اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نوازشریف کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے پیسے خرچ کئے ،اپوزیشن اراکین نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کے غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن رہنماؤں اور اراکین نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور وہ وزیراعظم کے دوروں پر اٹھنے والے اخراجات اور قومی خزانے سے دوروں کے دوران مبینہ استعمال کی گئی ۔اپوزیشن اراکین نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور دوروں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھرپور گرما گرمی دیکھی جائے گی کیونکہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’سیاسی جنگ‘‘ شروع ہو چکی ہے جن میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حالیہ بیانات بھی سب کے سامنے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم نے سات نجی دورے صرف لندن کے کئے اور ان دوروں پر بھی سرکاری اخراجات کیے جانے کا الزام لگایا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن نے یہ بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیراعظم کی دلچسپی صرف غیر ملکی دوروں میں ہے لیکن قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ میں آنا گوارا نہیں کرتے ، اپوزیشن ایک طرف وزیراعظم کے اخراجات جو غیر ملکی دوروں پر اٹھے اور دوسری طرف ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ایوان میں لانا چاہتی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے چھ مہینوں میں 9غیر ملکی دورے کئے ۔اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم کے دورے سرکاری نہیں تھے مگران کا خرچ قومی خزانے سے لیا گیا ۔اپوزیشن ذرائع کے کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیاسی منظر نامے سے غائب رہنے کی وجہ سے بہت معاملات پینڈنگ پڑے ہیں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…