اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا 4 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے وزارت پٹرولیم اور اس کے ذیلی اداروں کے 4 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،عارضی ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، مستقل ہونیوالے ملازمین کی کارکردگی، تعلیم اور تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔وزارت پٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سے ملازمین کارکردگی میں تیزیآئے گی، اس لیے ملک بھر میں 4000کے قریب عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا شیڈول بنایا جا رہا ہے جبکہ جن علاقوں سے پٹرولیم کی پیداوار ہو رہی ہے ان علاقوں کے مقامی افراد کو ملازمت میں ترجیح دی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا کے 3اضلاع کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں پٹرولیم کمپنیوں کے 529 ملازمین میں سے 364 ورک چارج مقامی افراد ہیں، دور درازعلاقے جہاں گیس کی پائپ لائن بچھانا بہت مشکل کام ہے ان علاقوں میں ایل پی جی کے نئے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، فلاحی کاموں کے لیے بھی وزارت پٹرولیم، اس کے ماتحت ادارے اور پٹرولیم کی پیداواری کمپنیاں سرگرم ہیں، اس سلسلے میں طلبہ کو1 سال کے لیے 25ہزار ماہانہ انٹرن شپ دی جا رہی ہے، گلگت بلتستان فاٹا سمیت ہرصوبے سے قابل طلبہ لیے جائیں گے۔دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے بھی یتیم بچوں کو ملازمتوں میں ترجیح دی جائیگی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں کرک،گھرگری میں سالانہ 3 سے 4 ارب روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے، اب گیس چوری کے تدارک کیلیے ایف ا?ئی اے کو شامل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ایس این جی پی ایل کی ریکوری میں کمی آئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…