اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کراچی،صوبائی وزیر کے بنگلے کے باہر دستی بم حملہ

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بلوچستان کے صوبائی وزیر کے بنگلے کے باہر دستی بم حملہ،، خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا، واقعہ کے دو مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بی ایل اے کے نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لئے گئے۔بلوچستان کے صوبائی وزیر ایریگیشن سردار چنگیز خان مری کی رہائش گاہ واقع ڈیفنس فیز ٹو ،ساو¿تھ اسٹریٹ نمبر 13پر بنگلے کے باہر پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے لیکن خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔بی ڈی یو کی ٹیم نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے دستی بم حملے اور دستی بم برآمدگی کے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے، مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں غزن مری ،شاہ زین مری، نور دین ، حاجی پائندو اور عطا اللہ مری شامل ہیں۔ نامزد کئے گئے ملزمان کا تعلق بلوچستان کی شدت پسند تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار چنگیز خان مری نے بلوچستان میں شدت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ گزشتہ شب ہی وہ بلوچستان سے کراچی اپنی رہائش گاہ لوٹے تھے کہ رات گئے دہشت گردوں نے کارروائی کی



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…