پشاور /لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔سیکیورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگو میں سیکورٹی الرٹ کے باعث اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔سرگودھا پولیس ترجمان انسپکٹر خطیب الرحمن کے مطابق سیکیورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ، میڈیکل کالج میں امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یکم فرور ی کو دو نو ں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا دو با ر ہ جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور ان اداروں کو ڈی سیل کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے گا،ضلع میں 38 سے زا ئد سرکار ی اور نجی تعلیمی اداروں کو پر دو با ر ہ آخر ی وارننگ جا ر ی کی گئی ہے۔سی پی او ملتان اظہر اکرم کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادروں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے اندر 25 مورچے بنائے جائیں گے ، مرکزی گیٹ پر پولیس موبائل تعینات اور ایلیٹ فورس گشت کریگی ، یونیورسٹی سمیت دیگر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بیرونی دیواروں پر خار دار تاریں لگانے اور چھت پر سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سوات یونیورسٹی میں پولیس تعینات کردی گئی ہے، پولیس تمام تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کو تربیت دے گی ، ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویڑن آزاد خان نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایکس سروس مین گارڈز کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائے۔ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور غیرقانونی رہائش پزیر طلباءکے زیر استعمال کمروں کے تالے توڑ کر سامان نکال لیا گیا، یونیورسٹی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 13 جنوری سے بند ہے۔ہنگوکی تحصیل ٹل میں سیکیورٹی الرٹ کے باعث درجنوں سرکاری اسکولوں کو بند کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت کے مطابق یوسی دوآبہ اور یوسی درسمندمیں 18پرائمری ،5ہائیراور2مڈل اسکول بندکئے گئے ہیں، اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی



















































