جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے ہنڈی سے رقوم پاکستان لانے کا جرم کیا ہے ٗ پرویز رشید

datetime 26  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہنڈی سے رقوم پاکستان لانے کا جرم کیا ہے ٗ اعتراف بھی کرتے رہے ٗالیکشن کمیشن انصاف کرے ٗ یکم فروری کو دانیال عزیز اور طلال چوہدری الیکشن کمیشن جائینگے ٗ عمران خان کی حکومت الٹانے کی ساری باتیں جھوٹی ثابت ہوئیں ٗ قوم سے معافی مانگیں اور لوگوں کو پیسے واپس کریں ٗ تحریک انصاف کے سربراہ اپنی صفائی میں الیکشن کمیشن کو کچھ پیش نہیں کر سکے ٗ الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش ہے ٗ مقدمے میں ہائیکورٹ کا کوئی سٹے آرڈر نہیں ٗ الیکشن کمیشن دباؤ میں آئے بغیر جلد مقدمہ نمٹایا جائے ۔ منگل کو پی آئی ڈی میں دانیال عزیز ٗ طلال چوہدری اور پی آئی او راؤ تحسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ منگل کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ہم سب کو الیکشن کمیشن کے رویئے پر تشویش ہوئی ہے ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تسلیم کیا ہے جس کی ہمیں بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کچھ ایسے رویے ہیں جن پر ہمارے شدید تحفظات ہیں عمران خان نے بیرونی حمایت سے جو چندہ جمع کیا تھا اسے کیسے استعمال کیا گیا اس پر اعتراضات پی ٹی آئی کے بنیادی رکن نے ہی اٹھائے اور الیکشن کمیشن میں مقدمہ بھی کیا ۔ پی ٹی آئی اس مقدمے میں دو سال تک ٹال مٹول کرتی رہی اور پی ٹی آئی کے وکیل مختلف حیلے بہانوں سے مقدمے کی سماعت ملتوی کراتے رہے اور پھرجب حیلے بہانے ختم ہو گئے تو وہ وکیل اس مقدمے کو اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں لے گئے کہ فنانشل معاملات الیکشن کمیشن نہیں دیکھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مالی کرپشن کے مقدمے میں عمران خان حیلے بہانوں کے بعد ہائیکورٹ کی آڑ میں چھپ رہے ہیں ۔ عمران خان اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں کوئی صفائی پیش نہیں کر سکے ہائیکورٹ نے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا اس لئے الیکشن کمیشن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اس مقدمے کی اگلی تاریخ یکم فروری کو اس کی سماعت کرے اور عمران خان الیکشن کمیشن آ کر جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے وکیل سے مل کر جس طرح کھیل رہا ہے اس نے ہمیں تشویش میں مبتلا کیا ۔ عمران خان کی بلیک میلنگ میں آ کر شاید الیکشن کمیشن عمران خان کے وکیل کے موقف کی حمایت کر رہاہے انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں ہائیکورٹ کا کوئی سٹے آرڈر نہیں اس لئے الیکشن کمیشن اس کی سماعت کرے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2011ء میں عمران خان نے چندہ اکھٹے کرتے ہوئے جو پمفلٹ تقسیم کیا اس میں حکومت ہٹاؤملک بچاؤ لکھا گیا اس مہم میں ان لوگوں نے بھی پیسے دیئے جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرناچاہتے ہیں، عمران خان نے لوگوں سے جس مقصد کیلئے پیسے لئے تھے آج 2016ء ہے وہ حکومت کو نہیں ہٹا سکے، لہذا وہ لوگوں کے پیسے واپس کریں، آج کا پاکستان 2011ء کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے جس کو دنیا تسلیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیسے اکٹھے کرنے کے عمل میں لوگوں کو دھوکہ دیا وہ پاکستانی عوام سے معافی مانگیں کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرینگے، عمران خان ہنڈی کے ذریعے بھی پاکستان میں پیسے لائے جس کا وہ خود اعتراف کرتے ہیں، ہنڈی کے ذریعے رقم لانا غیر قانونی عمل ہے ، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتا اوروہ کس وجہ سے عمران خان کو مواقع فراہم کررہا ہے ، یکم فروری کو دانیال عزیز ، طلال چودھری اوردیگر بھی الیکشن کمیشن جائینگے ، اس موقع پر سکرین پر عمران خان کا ایک انٹرویو بھی میڈیا کو دکھایا گیا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن مقدمے کا فیصلہ جلد از جلد کرے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہنڈی کے ذریعے رقوم منگوانے سے متعلق عمران خان کے خلاف مقدمے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں گے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ادب کے ساتھ درخواست ہے کہ پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اگر سپریم کورٹ ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں میڈیا کی کوریج پر پابندی نہیں ہے تو الیکشن کمیشن بھی اس پابندی کو ختم کرے اور میڈیا کو سماعت کی کوریج کی اجازت دے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…