اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت کی وکٹ گرنے سے بال بال بچ گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…