جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم او وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

datetime 25  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم پاکستان اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ،وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو کراچی آپریشن سمیت ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر تحفظات دور کرنے کے لیے وزیرداخلہ کو کراچی جانے کا کہا گیا جس پر انہوں نے اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی سے ملنے سے انکار کردیا ہے ۔ آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم پر واضح کردیا ہے کہ’’ جو لوگ میرا مذاق اڑانے سمیت غیر سنجیدہ باتیں کرتے ہیں ان سے نہیں مل سکتا نہ ہی میں ایسا کام کرنے کا عادی ہوں ‘‘۔وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی وفد سے مل کر ان تمام تحفظات دور کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ کو ٹاسک دیا تھااور وفاقی وزیرداخلہ کو کہا گیا تھا کہ وہ کراچی دورہ کرکے اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کریں جس پر وفاقی وزیرداخلہ نے صاف انکار کردیا ہے اور کہاہے کہ کراچی آپریشن کو متنازع بنانے کی کو شش کی جارہی ہے جبکہ ان سے متعلق ایسی باتیں کی گئی ہیں جو اخلاقیات کے دائرہ میں نہیں آتیں اس لیے میں کراچی نہیں جاؤں گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پمز ہسپتال میں کمر درد کی تکلیف اور مکمل آرام کا مشورہ بھی اسی اختلاف کا حصہ ہے تاکہ میڈیا میں وزیرداخلہ اور وزیراعظم پاکستان کے اختلافات اور متنازع بیانات سے بچاجاسکے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم پاکستان اور وزیرداخلہ کے درمیان متعدد باراختلافات کی خبریں سرگرم رہی ہیں اور کئی روز تک دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت بھی بندکر دی گئی تھی جس کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات شدد اختیار کرگئے ہیں ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر وزارت داخلہ کے ترجمان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیرداخلہ بیماری کے باعث غیر حاضر ہیں ایسی کوئی بات ان کے علم میں نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…