منگل‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم اورآرمی چیف کا دورہ سعودی عرب،کیا طے پایا؟ مشترکہ اعلامیہ،تفصیلات جاری

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

ریاض/اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمدنوازشریف نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے امت مسلمہ کے وسیع ترمفاد بالخصوص موجودہ مشکل حالات میں اختلافات کوپرامن طریقے سے جلد حل کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے،جبکہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی قیادت کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کے فرو غ کیلئے کوشاں رہاہے۔پاکستانی عوام کے مخلصانہ جذبات کااعتراف کرتے ہیں۔پیرکوسعودی شاہی محل میں وزیراعظم محمدنوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورپاکستانی وفدکی سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعدجاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے 18 جنوری کوسعودی عرب کادورہ کیا ،ایک اعلیٰ سطح کاوفد بھی ان کے ہمراہ تھاانہوں نے ریاض میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبداالعزیز السعود سے ملاقات کی۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے عوام سعودی عرب کوبہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخادم الحرمین شریفین کیلئے ان کے دل میں بہت احترام ہے دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے کے تاریخی،ثقافتی اوراسلامی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کی قیادت کی بات چیت کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کوتمام شعبوں بشمول دفاع ،سیکیورٹی ،معیشت اورتجارتی تعاون کے شعبوں میں مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف قائم کئے گئے اسلامی ممالک کے اتحاد سلسلہ میں دیرپاتعاون کے مختلف پہلوﺅں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔بیان کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے اقدام کوبھرپوراندازمیں سراہتا ہے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کواس اتحاد کیلئے مکمل حمایت کایقین دلایاگیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کوخطرے کی صورت میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔وزیراعظم نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے پرپاکستان کی گہری تشویش کااظہارکیا انہوں نے امت مسلمہ کے وسیع ترمفاد بالخصوص موجودہ مشکل حالات میں اختلافات کوپرامن طریقے سے جلد حل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔وزیراعظم نے اس موقع پراو آئی سی کے رکن ممالک کے مابین بھائی چارے کیلئے پاکستان کی مستقل پالیسی کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے برادرمسلم ممالک کوان کے اختلافات بات چیت اورمفاہمت کے ذریعے حل کرنے کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی عوام اورمملکت کیلئے پاکستانی عوام کے مخلصانہ جذبات کااعتراف کرتے ہوئے سراہا۔انہوں نے پاکستانی قیادت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کے فرو غ کیلئے کوشاں رہاہے۔دونوں ممالک کے وفود نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور کے علاوہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کامقابلہ کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ دونوں ممالک دہشتگردی اورانتہاپسندی کے مشترکہ دشمن کوشکست دینے کیلئے ملکرکام کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…