اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سعودی عرب اور ایران کے 2روزہ دورے پر روانہ ہونگے،پاکستان دونوں ممالک کی کشیدگی کا پرامن حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کریگا،وہ دونوں ممالک درمیان موجود کشیدگی کا پرامن حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج پہلے سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملیں گے پھر ایران جاکر ان کی ملاقات تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ہوگی۔برادر اسلامی ملک سعودی عرب،ہمسائیہ اسلامی ملک ایران کے تعلقات میں گڑبڑ پیدا ہوگئی ہے ،ذرائع کے مطابق اب پاکستان نے دونوں ممالک کے د رمیان صلح کرانے کی ٹھان لی ہے،پاکستان او آئی سی میں سعودی عرب اور ایران کو اکٹھے بٹھانے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج ہنگامی دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں شاہی محل میں ان کی ملاقات سعودی فرمانروا سے ہوگی جس کے بعد دونوں اعلیٰ ملکی شخصیات تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقت کرینگے ،دونوں ممالک کے دورے کا مقصد کشیدگی کا خاتمہ اور تعلقات کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کے دوران بھی یہ تنازع ختم کرنے کے امور پر بات ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کی جانب سے اعتماد کے اظہار کے بعد اپناکردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے سعودی ، ایران ہنگامی دوروں کے بعد چینی صدر شی جن پنگ منگل کو ریاض پہنچیں گے، اور پھر جمعہ کو ایران بھی جائیں گے۔
نوازشریف اورجنرل راحیل آج سعودی عرب روانہ ہونگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا



















































