نئی دلی(نیوز ڈیسک) وکاس سوراپ نے کہا ہے کہ مسعود اظہر کی گرفتاری مثبت اقدام ہے ،پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات ملتوی کرنے پر متفق ہیں۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری کی باقاعدہ اطلاع نہیں ملی جیش محمد کے خلاف پاکستان میں کارروائی قابل تعریف ہے اور پاکستان کی طرف سے مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے جاری بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم نے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان کو ثبوت فراہم کردیے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان تمام گروپوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے ٹیم بھیجنے کی بات کی ہے ، اگر پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارت آئی تو خیر مقدم کریں گے،پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے۔ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمسائیوں سے اچھے اور دوستانہ تعلقات کرنا چاہتے ہیں ، پاک بھارت مذاکرات ری شیڈول ہوچکے ہیں اوردونوں ملک مشترکہ طور پر سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات ملتوی کرنے پر متفق ہیں, پاک بھارت قومی سلامتی مشیر پٹھان کوٹ واقعے پر رابطے میں ہیں ، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز بھی رابطے میں ہیں، بہت جلد پاکستان سے جامع مذاکرات شروع ہونگے
مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری مثبت اقدام ہے ، ترجمان بھارتی وزارت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































