کراچی(نیوز ڈیسک)روسی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں عدم اعتماد کی فضا برقرار ہے، امریکی انتظامیہ نے جہاد اور بنیاد پرستی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ حقیقتاً پاکستان میں امریکا کے متعلق بداعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔واشنگٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو فوجی، تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے وعدہ کیا، لیکن اب تک امریکا نے وعدے کو پورا نہیں کیا، امریکا چاہتا ہے کہ وہ اس صورت میں پاکستان کو امداد دے جب پاکستان اپنی سرزمین پر اس کی فوج کی موجودگی کی اجازت دے، امریکا بنیادی طور پر اپنی امداد کو خطے میں فوجی موجودگی سے مشروط کرنا چاہتا ہے۔ماضی میں امریکا نے کئی بار پاکستان سے درخواست کی کہ وہ اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں اور خاص طور پر اسپیشل فورسز کو رکھنے کی اجازت دے، لیکن یہ اقدام پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، واشنگٹن کے پاکستان کے ساتھ تعلقات موزوں نہیں امریکا انتہا پسندی کو شکست نہیں دینا چاہتا،ا س کا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ برائے نام ہے، امریکا کا مقصد مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءمیں اپنی عسکری موجودگی کو وسعت دینا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کابل حکومت کو کوئی کنٹرول نہیں رہا کہ شمالی حصے میں کیا ہو رہا ہے، عسکریت پسند افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ روسی اکیڈمی سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی کے ماہر کا کہنا ہے کہ اصل میں آج پاکستان سنگین صورت حال سے دوچار ہے، افغانستان میں داعش عسکریت پسندوں کی آمد کے ساتھ صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے،دہشت گردوں کو ختم کرناپاکستان کے لئے مشکل بنتا جارہاہے، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بس میں ہوتا تو اب تک وہ ہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرچکا ہو تا۔
امریکا پاکستانی امداد کو اپنی فوجی موجودگی سے مشروط کرنے کا خواہاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































