کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرمیں قحط کی کوئی صورت حال نہیں،اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔بچوں کی اموات سے پیداصورتحال کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں فریال تالپور ،صوبائی وزراءجام خان شورو،ناصر شاہ اور سہیل سیال شریک ہوئے،اس موقع پر تھر کا دورہ کرکے ا?نےوالے وزرا نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلی ٰ کاکہنا تھا کہ تھر میں قحط کی صورت حال نہیں ہے۔ حکومت تھر کے عوام کومفت گندم فراہم کریگی، اور جلد موبائل ڈسپینسری کاا?غازبھی ہوجائے گا،انہوں نے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کودورکرنے کی ہدایت بھی کی۔تھرمیں ایک بار پھر بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہے،اتوار کوبھی غذائیت کی کمی اوردیگربیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد10 روز میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔بچوں کی اموات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر برائے امداد باہمی علی حسن ہنگورجو نے مٹھی کا دورہ کیا ،ان کا کہنا تھاکہ مقامی ریونیو کےعملے نے خشک سالی سےمتعلق غلط رپورٹیں پیش کیں جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کھیہل داس کوہستانی نے بھی سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا
تھرمیں قحط کی کوئی صورتحال نہیں،وزیراعلیٰ سندھ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































