اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی وزیردفاع کی ملاقات، نوازشریف نے بڑی پیشکش کردی،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ایران میں تنازعہ مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیںتفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی قیادت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے بہت اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔ سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کی پاکستان پہنچتے ہی سیاسی و عسکری قیادت سے ملا قاتیں، پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان پرائم منسٹر ہاو¿س پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر سے باہر آ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں خطے کی صورتحال سعودی ایران کشیدگی اور مشرق وسطی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ایران میں تنازعہ مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ مسلم ممالک کو کشیدگی دور کرانے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سعودی وزیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔ اس سے پہلے سعودی نائب ولی عہد پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور عسکری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعودی وزیردفاع کی ملاقات، نوازشریف نے بڑی پیشکش کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا



















































