راولپنڈی(نیوزڈیسک) سعودی وزیر دفاع کی ملاقات،جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کی سالمیت کو خطرے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا،سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان ایئر پورٹ سے سیدھے جی ایچ کیو پہنچے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لئے پاکستان بہت اہم ہے اور وہ علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور اسکی افواج کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔
سعودی وزیر دفاع کی ملاقات،جنرل راحیل شریف نے آخر وہ اعلان کرہی دیاجس کا سب کو انتظارتھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































