اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کیلئے ایک اور اعزاز ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دنیا کے 10بہترین جنرلز میں سے پہلی پوزیشن پر آ گئے،امریکی فوج کے سربراہ مارٹن ڈمپسی دوسرے جبکہ بھارتی جنرل دلبیر سنگھ 8نمبر پر رہے۔ امریکی ادارے ”اے بی سی“ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ساکھ کافی کمزور ہو چکی تھی اور ملک دہشت و وحشت کے گرداب میں گھرا ہوا تھا۔ایسے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستانی قوم کے لیے ایک مسیحا بن کر آئے اور قوم کو امن و آشتی کی نوید سنائی۔ انہوں نے نہ صرف پاک فوج کی گرتی ہوئی ساکھ کو پھر سے اوجِ کمال بخشا بلکہ کچھ اس انداز میں دہشت کے سوداگروں کے مقابل صف آراء ہوئے کہ قوم کے ہیرو قرار پائے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کی ہر آفت و مصیبت میں خدمت کے باعث آج جہاں وہ قوم کی آنکھوں کا تارہ ہیں وہیں عالمی برادری میں بھی ایک معتبر مقام پا چکے ہیں۔اب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ۔ عالمی فوجی کمانڈروں کی درجہ بندی کی فہرست میں جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین آرمی کمانڈر قرار دے دیا گیا ۔ اے بی سی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کے اندر اور باہر موجود دشمنوں سے انتہائی موثر انداز میں نمٹنے اور دہشت گردی کی جنگ میں اعلیٰ کارکردگی پر دنیا کا بہترین کمانڈر قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے استحکام کے لیے کئی کامیاب فوجی آپریشنز کیے اور دہشت گردی کا ناسور جو دہائیوں سے ملک کے رگ و پے میں سرایت کر چکا تھااس کے خاتمے میں حیران کن کامیابیاں حاصل کیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ایسے ہی ملٹری کمانڈر ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کو سنگل آرڈر سے کنٹرول کیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس بہترین جنرلز میں سے دوسرے نمبر پر امریکہ کے چیف آف آرمی سٹاف مارٹن ڈمپسی ، تیسرے نمبر پر چین کے فینگ فنگ ہوئی، چوتھے نمبر پر روس کے والرے گراسیموف، پانچویں نمبر پر ترکی کے ہولوسی اکار، چھٹے نمبر پر برطانیہ کے نک ہوفٹن، ساتویں نمبر پر جنوبی کوریا کے چون یون ہی ائے، پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے جنرل دلبیر سنگھ دس بہترین جنرلز کی فہرست میں 8نمبر پر دکھائی دیئے، جاپان کے کاتسوتوشی کاوانو اور جرمنی کے وولکر ویکر نویں اور دسویں نمبر پر موجود رہے
پاک فوج کیلئے ایک اور اعزاز ، جنرل راحیل شریف موجودہ دور کے بہترین جنرل قرار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران ...
-
نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر ...
-
ذیابیطس کی پہلی علامت، جسے اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے
-
پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 5 افراد شہید
-
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
-
کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی ...
-
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل
-
محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی
-
خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متع...
-
نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر فرد دیکھ سکے گا
-
ذیابیطس کی پہلی علامت، جسے اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے
-
پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 5 افراد شہید
-
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
-
کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی
-
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل
-
محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی
-
خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک، 21 نابینا ہوگئے
-
بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 157 افراد جاں بحق