جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر قاتلانہ حملے کا خطرہ ،اڈیالہ جیل کی سکیورٹی سخت

datetime 9  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ بندی نائن زیرو کئے جانے کی اعترافی بیان کے بعد ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر قاتلانہ حملے کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزمان خالد شمیم اور محسن علی نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت محمد انور نے دی۔قتل کی منصوبہ بندی کراچی نائن زیرو میں کی گئی، محمد انور نے پارٹی تقسیم کے خدشے پر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت دی ،16 ستمبر کو عمران فاروق کا قتل ہوا اور 17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ پر خوشخبری سنائی گئی ، کام ہونے کے بعد ہمارے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ الطاف حسین کے کزن کے ہاتھ 25 ہزار پاؤنڈ بھجوائے گئے تھے،ان اعترافی بیانات کے بعد دونوں ملزمان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت ان دونوں پر کسی بھی وقت قاتلانہ حملہ کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…