جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

جنرل راحیل شریف کیلئے بڑا اعزاز، موجودہ دور کا بہترین جنرل قراردیدیاگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ساکھ کافی کمزور ہو چکی تھی اور ملک دہشت و وحشت کے گرداب میں گھرا ہوا تھا۔ ایسے میںراحیل شریف پاکستانی قوم کے لیے ایک مسیحا بن کر آئے اور قوم کو امن و آشتی کی نوید سنائی۔ انہوں نے نہ صرف پاک فوج کی گرتی ہوئی ساکھ کو پھر سے اوجِ کمال بخشا بلکہ کچھ اس انداز میں دہشت کے سوداگروں کے مقابل صف آراءہوئے کہ قوم کے ہیرو قرار پائے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کی ہر آفت و مصیبت میں خدمت کے باعث آج جہاں وہ قوم کی آنکھوں کا تارہ ہیں وہیں عالمی برادری میں بھی ایک معتبر مقام پا چکے ہیں۔اب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ آپ کو بتائیں کہ عالمی فوجی کمانڈروں کی درجہ بندی کی فہرست میں جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین آرمی کمانڈر قرار دے دیا گیا ہے۔ایک ویب سائیڈ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کے اندر اور باہر موجود دشمنوں سے انتہائی موثر انداز میں نمٹنے اور دہشت گردی کی جنگ میں اعلیٰ کارکردگی پر دنیا کا بہترین کمانڈر قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے استحکام کے لیے کئی کامیاب فوجی آپریشنز کیے اور دہشت گردی کا ناسور جو دہائیوں سے ملک کے رگ و پے میں سرایت کر چکا تھااس کے خاتمے میں حیران کن کامیابیاں حاصل کیں۔دنیا کے 10بہترین جرنیلوں میں دوسرے نمبر پر امریکہ کے مارٹن ڈمپسے، تیسرے نمبر پر چین کے فینگ فنگ ہوئی، چوتھے نمبر پر روس کے والرے گراسیموف، پانچویں نمبر پر ترکی کے ہولوسی اکار، چھٹے نمبر پر برطانیہ کے نک ہوفٹن، ساتویں نمبر پر جنوبی کوریا کے چوئی یون ہی آئے۔ پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے جنرنیل دلبیر سنگھ10بہترین جرنیلوں کی اس فہرست میں 8ویں نمبر پر دکھائی دیئے۔ جاپان کے کاتسوتوشی کاوانو اور جرمنی کے وولکر ویکر بالترتیب 9ویں اور 10ویں نمبر پر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…