جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں ایسا انکشاف کیا کہ پوری قوم پریشان ہو کررہ گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے تین سال کے دوران دو لاکھ کے قریب گدھے کی کھالیں برآمد کرنے کے اعداد و شمار بتا کر قوم کو سوچ بچار میں مبتلا کردیا۔ قومی اسمبلی میں انہوں نے برآمد کی جانے والی کھالوں کی تعداد تو بتادی لیکن ان کا گوشت کہاں گیا اس راز کو راز ہی رہنے دیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں بولا سچ تو قوم ہوئی سچ مچ حیران۔ خرم دستگیر نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ تین سال کے دوران گدھے کی ایک لاکھ 99 ہزار 860 کھالیں برآمد ہوئیں جبکہ گھوڑے کی 6 ہزار 950 کھالیں بیرون ممالک بھیجی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک سے ڈیمانڈ آتی ہے اسے کھالیں برآمد کر دیتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیرف کا کوئی ایشو نہیں۔ وفاقی وزیر نے اعداد و شمار تو پوری طرح بتا دیئے لیکن یہ نہ بتایا کہ تین سال میں دو لاکھ گدھے مارے گئے لیکن اْن کا گوشت کہاں گیا؟ ایک سال میں مارے جانے والے گدھوں کی تعداد تقریباً ستر ہزار بنتی ہے ، اب اس تفصیل سے قوم ایک نئی الجھن میں اْلجھ گئی ہے۔ اب سرکار کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…