جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چوہدری نثار ان ایکشن،امریکہ اورترکی کے ساتھ وہ کردکھایا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چوہدری نثار ان ایکشن،پاکستان کے ردعمل پر دنیا حیران،امریکی پولیس کو جھٹکا،ترکی پر ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد، وفاقی وزارت داخلہ نے امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے جرائم میں ملوث شخص کو واپس واشنگٹن بھیج دیااور ترکش ایئر لائن پر بھی 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔ امریکا سے مذکورہ شخص کو پاکستانی وزارت داخلہ کی منظوری اور تصدیق کے بغیر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔امریکی پولیس حکام مذکورہ شخص کو ترکش ایئر لائن سے پاکستان لائے تھے ،تاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پولیس حکام کو زیر تحویل شخص سمیت اسی طیارے سے واپس بھجوا دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی قوانین اور وزارت داخلہ کے مروجہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے امریکی پولیس حکام کو بتایا گیا کہ ایسے کسی بھی شخص کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔وزارت داخلہ نے منظوری کے بغیر مذکورہ شخص کو پاکستان لانے پر ترکش ایئر لائن پر بھی 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔واضح رہے کہ 6 نومبر 2015 کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مغربی ممالک کے ساتھ 2010 میں طے ہونے والی ری-ایڈمیشن پالیسی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ بیشتر ممالک غیر قانونی پاکستانی شہریوں کو ‘بغیر تصدیق’ کے ڈی پورٹ کر رہے تھے جبکہ ری ایڈمیشن معاہدوں کے تحت کسی بھی مغربی ملک میں غیر قانونی طریقے سے جانے والے پاکستانیوں کو مناسب تصدیق کے بعد ہی ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔17 نومبر 2015 کو پاکستان نے یورپی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے سے قبل شواہد طلب کریں۔اس کے دو ہفتے بعد 3 دسمبر 2015 یورپی ملک یونان سے 49 افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، تاہم 30 افراد کو تصدیق نہ ہونے پر واپس بھیج دیا گیا تھا۔اس کے بعد 10 دسمبر کو برطانیہ سے 42 افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، ان میں سے بھی 6 افراد کو تصدیق نہ ہونے پر واپس برطانیہ روانہ کردیا گیا۔20 دسمبر کو 2015 کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسلام آبادکے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس آسٹریلیا ڈی پورٹ کردیا گیا تھا،تاہم وہ اسی روز دستاویزات مکمل کرکے واپس پاکستان آگئے تھے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آسٹریلیا سے ڈین جونز کو پاکستان لانے پر امارات ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے۔اسی روز وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بیان جاری کیا کہ وہ وقت گیا جب قوانین اور قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں، اب پاکستان آنے والوں کو ان کی پابندی کرنا ہوگی۔گزشتہ ہفتے 29 دسمبر کو سعودی عرب سے 120 افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا، ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام ان افراد کو واپس بھیجنا چاہتے تھے کیوں کہ ان کی دستاویزات مکمل نہیں تھیں تاہم بعد ازاں ان افراد کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حراست میں لے لیا تھا۔وزارت داخلہ کے مطابق 2014 میں کم از کم 90 ہزار افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…