جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امریکا سے ملک بدرپاکستانی کو ڈی پورٹ کرنے پر واپس بھجوادیا گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام نے بذریعہ ترکش ایئرلائن امریکا سے ملک بدر کئے جانے والے پاکستانی نوجوان کو دستاویزات نہ ہونے پر امریکی اسکارٹ سمیت واپس بھجوادیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکا سے شاہد علی نامی نوجوان کو ملک بدر کیا گیا جسے ترکش ایئرلائن کی فلائٹ ٹی کے 740 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا تاہم امیگریشن حکام نے دستاویزات نہ ہونے پر اسی ایئرلائن کے ذریعے امریکی اسکارٹ سمیت اسے واپس بھجوا دیا جب کہ وزارت داخلہ نے خلاف ضابطہ ڈی پورٹی کو پاکستان لانے پر ترک ایئرلائن کو 5 ہزار ڈالر جرمانے کا نوٹس بھیج دیا۔دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ضابطہ ڈی پورٹ کسی شخص کو قبول نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے تمام سفارتخانوں کو آگاہ کیا جاچکا ہے کہ اگر کسی کو ڈی پورٹ کرنا مقصود ہوتو پہلے حکومت پاکستان کے ساتھ شہری کے ریکارڈ کی معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ممالک کے سفارتخانوں کو نئے ضابطہ اخلاق سے متعلق پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شخص جرائم میں ملوث ہو اور اسے ڈی پورٹ کیا جانا ہوتو اس کے ریکارڈ کا تبادلہ حکومت پاکستان سے کیا جائے اور مناسب شواہد ہونے کی صورت میں کسی کو بھی ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…