اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی پر تشویش ہے ، موجودہ صورتحال مسلم امہ کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے ، پاکستان کشیدگی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم کے مشیرامور خارجہ سرتاج عزیزنے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعوی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی پرتشویش ہے موجودہ صورتحال سے دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات متعدد بار منقطع ہوئے۔موجود صورتحال پر مسلم امہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان او آئی اسی کے رکن اور دوست کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔مشیر خارجہ کے بیان پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ اگر سعودی عرب اور ایران تعلقات کا معاملہ نازک ہے تو حکومت ایوان کو ان کیمرا بریفنگ دے جس پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ان کیمرا بریفنگ کی تجویز معقول ہے۔پی ٹی آئی اراکین نے مشیر خارجہ کے بیان پر بحث کرنے کی اجازت نہ ملنے پر شور شرابا کیا۔ ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان رولز کے مطابق ہی چلایا جائے گا جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ رولز کی بات کرتے ہیں تو کورم بھی پورا کر کے دکھائیں۔سرکاری نشستیں خالی پڑی ہیں۔اگر بات نہیں کرنے دیں گے تو ہم کورم کی نشاندہی کر کے اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی حساس معاملہ ہے۔ پاکستان کو غیر جانب دار رہتے ہوئے اپنی پالیسی وضع کرنی چاہئے۔اگر پارلیمنٹ خلاء چھوڑے گی تو کوئی آ کر اسے پْر کرے گا ۔
ایران سعودی عرب کشیدگی ،پاکستان کاباضابطہ موقف سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا



















































