اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں گلوبل ایجوکیشن کے مشیر اور ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاءالدین یوسف زئی نے انسانی خدمت کے علمبردار عبدالستار ایدھی کے لیے نوبل ایوارڈ کی پٹیشن دے دی۔برمنگھم میں ضیائ الدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ایسے ہی غیر معمولی ایوارڈ کے قابل عالی مرتبت انسان ہیں، پٹیشن پر ملالہ یوسف زئی نے بھی دستخط کیے ہیں،جس میں عبدالستار ایدھی کو نوبل امن ایوارڈ برائے 2016 کے لیے نامزد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے پاکستان میں معاشرے کے کچلے ہوئے نہایت غریب اور پس ماندہ افراد کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، جن کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ملالہ یوسف زئی کے والد نے بھی سب سے ایدھی صاحب کی نوبل پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی پٹیشن پر دستخط کرنے کی درخواست کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ



















































