اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایران میں مشتعل افراد نے سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملہ کرکے اسے آگ لگانے کی کوشش کی ہے جب کہ سعودی عرب نے ریاض میں ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے گزشتہ روز 2 مذہبی رہنماو¿ں شیخ نمر النمر اور فارس الشویل کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں مشتعل افراد نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کردیا۔ مشتعل افراد نے عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جب کہ عمارت کو آگ لگانے کے لئے بم بھی پھینکے گئے تاہم واقعے میں اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کے بعد سعودی عرب نے ریاض میں تعینات ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سفارتی تعلقات کے معطل ہونے تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب کے دو مذہبی رہنماو¿ں نمر النمر اور فارس الشویل کو اپنے پیروکاروں کو دہشت گردی اور حکومت مخالف سرگرمیوں پر اکسانے کے جرم میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔ جس کے بعد ایران، عراق اور لبنان نے شدید ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔
سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران سعودی عرب سفارتی کشیدگی میں اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ



















































