بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں پٹھان کوٹ ائربیس پرنامعلوم افراد کاحملہ ،4فوجی مارے گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے صوبہ پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پرنامعلوم افراد کے حملے میں 4بھارتی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ، اطلاعات کے مطابق دوحملہ آور ابھی بھی عمارت میں موجود ہیں تاہم بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ ایئربیس پر موجود ہیلی کاپٹر اور طیارے محفوظ ہیں۔ بھارتی میڈیا کادعویٰ ہے کہ پولیس افسر سے گورداس پور کے علاقے سے گزشتہ روز چھینی گئی گاڑی میں حملہ آور آئے جنہوں نے فوج کی وردیاں پہن رکھی تھیں ، بھارتی سیکیورٹی فورسز کاکہناتھاکہ حملہ آور وں کا ہدف اہم تنصیبات کو نشانہ بناناتھاتاہم کامیاب نہیں ہوسکے۔ حکام کے مطابق تاحال آپریشن جاری ہے اور دوسے تین مسلح حملہ آور موجود ہیں۔ ادھر نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں سارے واقعے سے متعلق امور پر غور کیا جائیگا۔جبکہ ایئر بیس پر حملہ، بھارت کا اپنا رچایا ڈرامہ نکلا، بھارتی حکام نے حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایئر بیس کے مین گیٹ سے بیریئر ہٹا دئیے گئے تھے اور قریبی دکانیں بھی جلد ہی بند کروا دی گی تھیں۔ آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ بھارتی حکام کا رچایا ہوا ڈرامہ نکلا۔ بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، گزشتہ روز ایئر بیس کے مرکزی گیٹ کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر ہٹا دئیے گئے تھے اور قریبی دکانیں بھی جلد بند کروا دی گئی تھیں۔ پاکستانی سرحد کے قریب رچائے گئے اس بھارتی ڈرامے میں حملہ آور ملٹری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری گاڑی میں سوار تھے۔ سوال یہ ہے کہ حملہ آور اگر پاکستانی تھے تو ان کے لئے بھارتی سرکاری گاڑی اور فوجی یونیفارم کا اہتمام کیسے ہوا۔ حملے کے دوران ہی کال ٹریس بھی ہو گئی۔ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بھی مشکوک نکلے۔ بھارت اور پاکستان میں جب بھی مذاکرات کا آغاز ہونے لگتا ہے، اچانک بھارت میں دہشت گرد حملہ ہوتا ہے اور سب کئے کرائے پر پانی پھر جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…