اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک کا امن کراچی کے امن سے مشروط ہے ، حکومت سنبھالی تھی تو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہم گھبرائے نہیں اور تما م چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مسائل کو شکست دے کر آگے بڑھنے کا عزم لے کر چلے ، آج کا پاکستان 3,4سال پہلے کے پاکستان سے بہتر ہے ،دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں ،بجلی کی قلت کا خاتمہ ہونے والا ہے ،گیس کے منصوبے شروع ہیں اور پورے ملک میں سڑکوں اور موٹروے کے جال بچھا رہے ہیں ملکی معثیت کی مضبوطی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور تاجروں اور صنعت کاروں کی مشاورت سے پالیساں بنانے کے خواہش مند ہیں معیشت مضبوط ہو گی تو ہماری افواج مضبوط ہوں گی اور تمام معاملات ٹھیک ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وزیراعظم رضا کارانہ ٹیکس کی ادائیگی سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے کہا کہ جس جذبہ اور خوش اسلوبی سے تاجروں کے مسائل کا حل ہوا ہے اس پر دلی خوشی ہوئی ہے اسی قومی جذبہ ،خوش اسلوبی اور قومی اتفاق رائے سے پاکستان کے تما م اندرونی و بیرونی مسائل کا حل کرنا چاہتے ہیں ،یہ جذبہ ملک و قومی کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اتفاق اور جذبہ کے ساتھ ہر قیمت پر تمام چیلجز کے مقابلے کا عزم کیا اور مسائل کوشکست دے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ، ابھی ہم نے دہشت گردی لوڈشیڈنگ ، بے روز گاری ،صحت ، تعلیم کے مسائل کا حل کرنا ہے اور افغانستان اور بھارت کے ساتھ معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے ،بھارت کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جو خوش آئند ہے ،ہم اندرونی و بیرونی تمام مسائل کا حل مذاکرات کے اور بات چیت کے ذریعے کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ تدبر اور برداشت سے بڑے بڑے فیصلے ہو جاتے ہیں لڑائی کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو تمام مسائل سے چھٹکارہ دلانا ہے کیونکہ معیشت مضبوط ہو گی تو ہماری افواج مضبوط ہوں گی ملک خوشحال ہو گا ، ناخواندگی ،بے روزگاری ،غربت کا خاتمہ ہوگا ، دہشت گردوں کو ملک میں پاؤں جمانے کا موقع نہیں ملے گا اور اگر معیشت کمزور ہوئی تو کچھ بھی بہتر نہیں ہو گا تما م پہلو جوں کے توں رہیں گے ،وزیراعظم کہاکہ حکومت کی پالیساں تاجر اور عوام دوست ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور تاجروں کی مشاورت سے اتفاق رائے سے پالیساں بنا نا چاہتے ہیں ،تاجر ملک کو آگے لے جانے کیلئے حکومت کی مدد کریں، ایف بی آر کے فیصلوں سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے،ٹیکس ریٹ کو اتنا نیچے لایا جائے کہ خوشی سے ادائیگی ممکن ہو، ایف بی آر کے فیصلوں پر ٹیکس گزاروں کو اطمینان ہونا چاہیے اور خواہش ہے ٹیکس ریٹ کو اتنا نیچے لایا جائے کہ خوشی سے ادائیگی ممکن ہو، وزیراعظم نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت سے دہشت گردی ختم ہوگی اور تمام معاملات ٹھیک ہوں گے۔انہوں نے کہا ہم نے شفافیت کی وجہ سے 40 ارب روپے بچائے ہیں ،قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 2016کے پہلے دن میں حکومت نے اچھی ابتداء کی ہے اور تاجروں کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوئے ہیں اسی جذبہ اور خوش اسلوبی کے ساتھ قوم کے تما مسائل حال کریں گے ، وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو بے شمار چیلجز تھے لیکن ہم گھبرائے نہیں اور مسائل کو شکست دے کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور آج پاکستان کو مسائل سے نکال رہے ہیں ،دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں کراچی کے حالات بہتری کی طرف رواں دواں ہیں ،بجلی کے منصوبوں پر کام شروع ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ، ملک کی ترقی کراچی کے امن سے جڑی ہوئی ہے ، اگرکراچی اگر پر امن ہے تو پورا ملک پرامن ہے ،گیس منصوبے تکمیل کے مراحل میں ، ایل این جی سے بجلی کے پلانٹ لگ رہے ہیں ، پڑوسی ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جا رہے ہیں ، پاکستان کو وسطی ایشائی ریاستوں کے ساتھ سڑکوں کے ذریعے منسلک کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ۔قبل ازیں تاجربرادری کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو گولڈ میڈل پیش کیاگیا، وزیر اعظم جب خطاب کرنے آئے تو تقریب کے شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا خیر مقدم کیا۔#/s#
معیشت مضبوط ہو گی تو ہماری افواج مضبوط ہوں گی،نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































