دبئی(نیوزڈیسک)برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ’’دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن‘‘ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ نئے سال کے استقبال کے لیے ہوٹل پر آتش بازی کا انتظام کیا جارہا تھا جس کے باعث عمارت میں آگ لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ ہوٹل میں سال نو کی مناسبت سے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی تھی جنہیں عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ہوٹل میں پاکستانی کی بھی بڑی تعدادموجودہے جوکہ اس ہوٹل میں موجودہے ۔
دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے اہم خبر
-
مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو قید سنا دی گئی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان
-
سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی
-
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کیلئے سیاحتی پیکج ویزا متعارف کرا دیا
-
طیارہ رول کر رہا ہے، تباہ ہونیوالے کارگو طیارے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاورز کی آخری گفتگو
-
نویں جماعت کی طالبہ کیساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ویڈیو وائرل



















































