لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو سے ملک نہیں چل سکتا، موجودہ حکومت معیشت کومنفی زون سے مثبت زون میں لائی‘حکومت سنبھالتے ہی معاشی مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا‘ ہماری حکومت نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا‘پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشت بنانا ہمارا ہدف ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں انکم ٹیکس افسران کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرخزانہ نے کہا اللہ کے فضل سے ہم معیشت کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت سے پہلے پاکستان کو دیوالیہ قرار دینے کی تیاریاں ہوچکی تھیں ،عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان آنا بند کردیا تھا، عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ منفی سے بھی نیچے جا چکی تھی۔ اسحاق ڈار نے کہا حکومت سنبھالتے ہی معاشی مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، پاکستان نے جو پچھلے 16،15 سال میں کھویا ہمیں وہ حاصل کرنا ہے ،آج عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ حکومت کےلئے گئے قرضے ہم نے ادا کیے لیکن شکایت نہیں کی ، سب کومعلوم ہے کہ ماضی میں کتنا قرضہ لیا اورکتنا واپس کرنا ہے۔ بجٹ میں ہمارے پاس چوائس تھی کہ 3 کے بجائے5 فیصد ٹیکس عائد کرتے۔ معیشت کی بحالی اوراستحکام کےلئے ابھی بہت کام کرنا ہے۔توانائی کے منصوبے2018 تک مکمل ہوجائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے، حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم بنایا جائے، ہم اس وقت 10ہزار 600 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں ، ہم توانائی بحران کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشت بنانا ہمارا ہدف ہے
اسٹیٹس کو سے ملک نہیں چل سکتا، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی



















































