لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کے بارے میں اچانک ٹویٹ نے دونوں ملکوں میں ایک ہلچل مچا دی اور اسی شور شرابے میں خاموشی سے بھارت میں سٹیل کے بڑے سرمایہ کار ساجن جندل نے بھی نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر اپنی لاہور میں موجودگی کا اعلان کیا۔بی بی سی کے مطابق جندل خاندان کے جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئر مین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ساجن جندل نے پاکستانی وقت کے مطابق نو بجکر نو منٹ پر ٹویٹ کی کہ وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے میں لاہور میں ہیںجس کے ساتھ انہوںنے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شائع کی۔اسی ٹویٹ کے تقریباًایک گھنٹہ قبل کابل سے نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ وہ دہلی جاتے ہوئے لاہور میں رک کر نواز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔برکھا دت نے ہی ٹویٹ کی کہ اندازہ لگائیں نریندر مودی کے علاوہ اور کون ہے لاہور میں؟ نوین جندل! نیپال میں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران مودی اور نواز شریف کے دوران ایک گھنٹہ طویل خفیہ ملاقات بھی برکھا دت کے بقول جین جندل نے ہی کروائی تھی لیکن برکھا دت کے اس دعوے کو دونوں ممالک نے بڑی شد و مد سے رد کر دیا تھا۔
ساجن جندل کا نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں موجودگی کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا



















































