لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں شد ید زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد میں 191 کلومیٹر گہرائی میں ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور یسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جار ی کر دی گیاہے۔ڈی جی میٹ کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آفٹر شاکس آنے کابھی خدشہ ہے جس کی شدت ممکنہ طور پر 4.5 ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز پاکستان کے قریب افغان تاجک سرحد کا علاقہ ہے۔زلزلے کی گہرائی 191کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث عوام میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،فیصل آباد ،لاہور، راولپنڈی جھنگ ،مری، بھکر،قصور ،ساہیوال،نارووال ،ڈسکہ ،شیخوپورہ،شرقپور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاولدین،مظفر آباد ،مردان ،پشاور،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ ،مالاکنڈ،چارسدہ اور ہری پور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ شدید زلزلے کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے باغ ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور کابل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ،نئی دہلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا



















































