ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

مودی کادورہ پاکستان ،کیاکوئی بری خبرآنے والی ہے ؟پاکستانی پریشان

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو کابل سے ٹیلی فون کرنے کے بعد پاکستان آمد کااعلان کردیا اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مودی لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کے بارے میں کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک بحث چل رہی تھی کہ کہیں مودی منحوس تو نہیں کیونکہ جہاں جاتے ہیں ، وہیں کوئی مسئلہ پیدا ہوجاتاہے ،یورپ میں سبز قدم پڑتے ہی پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ آسٹریلیا، کینیڈا، نیپال، چین جرمنی وہ جہاں بھی گئے کوئی نہ کوئی نحوست ہی لے کر گئے۔تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی اپنی قسمت کا ستارہ توایسا چمکا کہ چائے بیچتے بیچتے بھارت کے وزیراعظم بن گئے لیکن دوسروں کی قسمت کا بیڑہ غرق کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کمال ہے وہ جہاں بھی قدم رکھتے ہیں وہاں کے حکمران کی لٹیاہی ڈبودیتے ہیں۔ سب سے پہلے نریندر مودی آسڑیلیا گئے تو وہاں کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا، کینیڈا میں سٹیفن ہار پردس سال سے وزیراعظم تھے لیکن مودی کے وہاں قدم رکھتے ہی ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ نیپال گئے تو وزیراعظم سوشیل کمار کی چھٹی کروادی، حالانکہ بیچارے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مودی کو لینے خود ائیرپورٹ گئے۔ جرمنی کی واکس ویگن دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی مودی وہاں گئے تو وہ دنیا کی سب سے بڑی دھوکے باز کمپنی قرار پائی سب سے زیادہ غضب تو مودی نے دبئی پر ڈھایا جہاں انکے جانے کے بعد وہاں کے بادشاہ کا بیٹا فوت ہو گیا کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی آخر میں مودی بہار پہنچے جہاں جلسوں سے خطاب کیا لیکن وہاں ہونے والے الیکشن میں بی جے پی کی چالیس نشستیں کم ہو گئیں ،اب دیکھئے پاکستان میں کیا ہوتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…