ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف آج اپنی 66ویں سالگرہ منارہے ہیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمدنواز شریف25 دسمبرکو اپنی 66ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ءکو لاہور میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سینٹ اینتھنز ہائی اسکو ل لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 6نومبر1990ء سے 18 اپریل 1993ءتک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے۔ نواز شریف 19 اکتوبر 1993ءسے لے کر 5نومبر 1996ء تک بطور قائد حزب اختلاف سیاسی میدان بھی میں سرگرم عمل رہے۔ قبل ازیں نواز شریف 9اپریل 1985 سے 13اگست 1990ء تک وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رہے جبکہ اس وقت محمد خان جونیجو وزیر اعظم اور ٹکا خان گورنر پنجاب تھے۔ نواز شریف دوسری مرتبہ بارہویں وزیر اعظم کے طور پر 17 فروری 1997ءسے لے کر 12اکتوبر 1999ءتک مسند اقتدار پر فائز رہے۔ 11مئی 2013ءکے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ایک بارپھر انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان اٹھارہویں وزیراعظم کے طور پر وطن عزیز کی خدمت کا شرف حاصل ہوا اور وہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے طور پر بھی اپنی خدمات کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…