ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

مسجد نبوی کاصحن خالی نہ کرنے پرسکیورٹی اہلکاروں کا طاقت کا استعمال

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (آئی این پی) دنیابھر سے لاکھوں عاشقان رسول جشن عید میلادالنبی منانے کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر عاشقان رسول روضہ رسول پر حاضر ہو کر درود وسلام کے نذرانے پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاوال کی مناسبت سے لاکھوں زائرین آقائے دو جہاں‘ نبی محترم حضرت محمدمصطفی کا یوم ولادت باسعادت منانے اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے آج روضہ اقدس پر جمع ہو گئے۔وہ معمول کی عبادات کے علاوہ درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران روضہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مسجد نبوی کے صحن میں موجود افراد کو صحن خالی کرنے کا حکم دیا تاہم زائرین عبادات اور آپ کی ذات بابرکت پر درود و سلام پڑھنے ہدیہ نعت پیش کرنے میں مصروف رہے جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کو زبردستی باب جبریل سے پیچھے ہٹا دیا۔اس دوران عاشقان رسول اور سعودی پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ زائرین کا تعلق پاکستان‘ مصر‘ سوڈان‘ اردن اور دیگر ممالک سے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…