جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف اتحاد کیلئے رابطے تیز،زرداری سرگرم

datetime 23  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(صباح نیوز)حکومت کے اہم ذمہ داروں کی طرف سے ڈاکٹر عاصم اور دیگر رہنماﺅں کے حوالے سے حمایت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نئی حکمت عملی کے تحت حکومت مخالف اتحاد بنانے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے خود مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماووں سے رابطے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مصدقہ ذرائع کے مطابق اے ا ین پی کے اسفند یار ولی سے آصف علی زرداری کا رابطہ ہوا ہے ، آئندہ چند دنوں میں مولانا فضل الرحمن اور فاٹا کے اہم رہنماووں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔آصف علی زرداری دبئی سے مختلف سیاسی رہنماووں کے ساتھ رابطے کریں گے جبکہ بلاول پاکستان میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے ، اس کے علاوہ پاکستان میں موجود غیرملکی سفیروں سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سابق اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کر کے نیا حکومت مخالف پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ آصف زرداری اس ضمن میں جلد چودھری برادران سے بھی رابطہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے قریبی رفقا سے مشورہ کیا ہے کہ اگر حالات زیادہ خرابی کی طرف گئے تو دبئی سے لندن شفٹ ہو جائیں گے اور وہاں الطاف حسین سے بھی ان کی ملاقات ہو سکتی ہے۔ ملاقات کی صورت میں اختلافات ختم کر کے اکٹھے چلنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی کاروباری شخصیت جس کے حکومت میں بھی اہم ذمہ داروں سے رابطے ہیں اس سے بھی آ ئندہ 36 گھنٹوں میں آصف زرداری کی دبئی میں ملاقات متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…